مشہور تاجر نوشاد لاری والے کے والدین کیلئے ایصال ثواب کا اہتمام

مشہور تاجر نوشاد لاری والے کے والدین کیلئے ایصال ثواب کا اہتمام

نئی دہلی (پریس ریلیز)
مشہور تاجرجناب نوشاد لاری والے کی والدہ مرحومہ لین النساءاور والد مرحوم ارشاد لاری کیلئے آج ایک ایصال ثواب کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کیلئے دعاءکا اہتمام کیاگیا ۔اس موقع پر کہاگیاکہ مرحوم لین النساءبہت نیک ، صوم وصلاة کی پابندی اور عبادت گزار تھیں ۔ انہوں نے بچوں کی تربیت بحسن وخوبی اور مثالی انداز سے کی اور ہمیشہ یہ کوشش کی کہ ان کے بچے کامیاب رہے ۔ الحمد للہ آج ان کے بچے کامیاب ہیں اور دہلی میں سبھی بچے کامیابی کے ساتھ تجارت سے وابستہ ہیں ۔ اپنی آمدنی کا بڑا حصہ دینی مدارس ، رفاہی کاموں اور غریبوں کے درمیان خرچ کرتے ہیں ۔
اس موقع پر جاوید احمد صاحب نے بھی شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ بہت نیک ، عبادت گزار اور عظیم مرتبہ کی حامل تھیں ۔ اللہ تعالی مرحومہ لین النساءاور مرحوم ارشاد لاری کی قبروں کو نور سے منور فرمائے ۔ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاءفرمائے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *