ڈی آر ایم بنارس نے ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

ڈی آر ایم بنارس نے ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

محمد آباد گوہنہ – مؤناتھ بھنجن: (ملت ٹائمز – مظفر الاسلام) منڈل ریلوے منیجر وارانسی وجے کمار پنجیار کے ذریعہ ہفتہ کے روز شاہ گنج بلیا ریلوے بلاک پر واقع ریلوے جنکشن کا ہفتہ کو منڈل افسران کے ساتھ ریلوے کے ذریعہ کرائے جارہے کاموں کا یکے بعد دیگرے معائنہ کیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔ معائنہ کے دوران مقامی ریل اپیوگ کرتا پرامرش داتری سمیتی شمال مشرق ریلوے گورکھپور کے رکن سنتوش جیسوال نے ڈی آر ایم کا دھیان پلیٹ فارم نمبر دو سے متصل کرہاں روڈ کے اپروچ روڈ کے بارے میں توجہ مبذول کرائی، ساتھ ہی ساتھ انھوں ن ڈی آر ایم سے اپیل کی کہ پلیٹ فارم نمبر ایک پر گودان، تاپتی گنگا، سریو جمنا جیسی لمبی دوری کی ٹرینوں کی 5 سے 6 بوگیاں آگے کی جانب پلیٹ فارم سے باہر کھڑی ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو اے سی کوچ میں چڑھنے اترنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جس پر انھوں نے منڈل انجینئر کو فوری پلیٹ فارم نمبر ایک کو بڑھانے کی ہدایت دی۔پلیٹ فارم نمبر ایک کے باہر صدرشاہرہ پر پی ڈبلیو ڈی کی سڑک و ریلوے کے بیچ لنک روڈ پر برساد کے دنوں میں پانی لگے رہنے کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کی طرف دھیان مرکوز کرانے پر انھوں نے انجینئر کو اسے درست کرنے اور تحصیل کے ٹھیک سامنے ریلوے کا ایک اینٹریسٹ گیٹ بنوانے کی ہدایت دی۔انھوں نے رکن کو بتایا کہ پلیٹ فارم نمبر دو کے پاس کی لائن کو رن تھرو لائن بنانے کا کام ڈبلنگ کے وقت کیاجائے گا جس کی وجہ سے پلیٹ فارم جنوب کی سمت اور بڑھے گا۔ اس وجہ سے اپروچ روڈ ابھی بنانا مشکل ہے،لیکن دونوں لائنوں کے بننے کے بعد اور پلیٹ فارم نمبر دو کے بننے کے بعد جنوب کی طرف ایک روڈ بنوادیا جائے گا۔ انھوں نے پی آ ر ایس کے ٹھیک سامنے انٹرینس گیٹ کے بغل کے ایریا کو پارکنگ ایریا بنانے کی ہدایت دی۔ معائنہ کے دوران ڈی آر ایم پی آر ایس کاؤنٹر پر پہنچ کر بکنگ کلرک منوج گونڈ سے ریزرویشن کی بابت اطلاعات حاصل کیں۔منوج گوڑ نے بتایا کہ روزانہ 80 ریزرویشن فارم موصول ہوتے ہیں، اس کے قبل محمدآباد گوہنہ اعظم گڑھ بلاک پر واقع برہد پور، بنیاپار کے قریب 15Cکو پہلے کی طرح کھلا رکھنے کو لے کر قریبی گاؤں کے تقریباًایک درجن کی تعداد میں حلقہ پنچایت رکن سنجیورائے کی قیادت میں تقریباً 4گرام پردھان ودیہی لوگ ڈی آر ایم سے اسٹیشن پر ملے اور اپنی بات رکھی جس پر انھوں نے ضلع سطحی افسران سے بات کرکے مناسب کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پاجے پال، رامانند، لکشمی چوہان، راگھویندر سنگھ، سریش، سنتوش کمار، کلپناتھ سنگھ، چندرچوبے، دنیش کمار، راجندر، سینئرمنڈل پریچالن منیجر روہت گپتا، سینئر منڈل انجینئر اول جے کے سنگھ، سینئر منڈل میکینکل انجینئر (سماڈی) ایس پی شری واستو،سینئر منڈل بجلی انجینئر (عام)ستیندر یادو، سینئر منڈل سگنل و ٹیلی کام انجینئر تریمبک تیواری، اسٹیشن،ڈی سی آئی اکھیلیش کمار،اجے یادو،اسٹیشن افسر مشتاق احمد،اسٹیشن ماسٹر سورگوڑ،گجادھر بھگت وغیرہ موجود تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *