مرکز کا یہی رویہ رہا تو ہندوستان کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ، شیو سیناکےسنجے راؤت کا بیان

مرکز کا یہی رویہ رہا تو ہندوستان کو ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ، شیو سیناکےسنجے راؤت کا بیان

سامنا‘ اخبار میں شیو سیناکے سنجےراؤت نے اپنے کالم میں حکومت کوانتباہ کیا ہےکہ اگر اس نے اپنی پالیسیاں نہیں تبدیل کیں تو سوویت یونین کی طرح ٹوٹنے میں ہندوستان کو زیادہ وقت نہیں لگےگا۔
شیو سینا اور بی جے پی میں کھلی جنگ جاری ہےاور بیانات سے نہیں لگتا کہ دونوں کبھی اتحادی رہےہوں۔ شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے حال ہی میں بی جے پی حکومت کے کام کرنے کے طریقہ پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ ’’اگر مرکزی حکومت کو اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ ہم سیاسی فائدوں کے لئے لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو جیسے روس کی ریاستیں ٹوٹ گئیں ویسا ہمارے ملک میں ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگےگا۔‘‘
بی جے پی نے سنجے راؤت کے اس بیان کا سخت نوٹس لیا اور بی جے پی کے رہنما رام کدم نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ شیو سینا کار شیڈ پروجیکٹ پر اپنی ناکامی اور شرمندگی چھپانے کے لئے اس طرح کے بیان دےرہی ہے۔ انہوں نے سنجے راؤت کے اس بیان پر دیگر پارٹیوں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ وہ ملک کو توڑنے والی بات برداشت نہیں کر سکتے۔
واضح رہے شیو سینا اور بی جےپی سب سے پرانے اتحادی تھے لیکن گزشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعلی کےعہدہ کولے کر دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی اور شیو سینا نے کانگریس اور این سی پی کےساتھ مل کر حکومت بنا لی تھی جبکہ شیو سینا سے پہلے بی جےپی نے این سی پی کو توڑکر حکومت تشکیل دے لی تھی لیکن اس نے ایوان میں اکثریت حاصل کرنے سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔
غور طلب ہے کہ سوویت یونین دنیا کی بڑی طاقت تھا لیکن افغانستان پر حملہ کے بعد سےاس یونین کی ریاستیں علیحدہ ہوگئی تھیں اور سوویت یونین بکھرکر ٹوٹ گیا تھا ۔ روس اسی ختم ہوئے سوویت یونین کی ہی ایک ریاست ہے۔ اسی بیچ خبر ہے کہ انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ نے سنجے راؤت کی اہلیہ کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *