کسان تحریک: کسانوں کے 2 مطالبات حکومت نے مانے، لیکن زرعی قوانین کی منسوخی پر رضامند نہیں!

کسان تحریک: کسانوں کے 2 مطالبات حکومت نے مانے، لیکن زرعی قوانین کی منسوخی پر رضامند نہیں!

حکومتی نمائندوں اور کسان لیڈروں کے درمیان میٹنگ جاری ہے اور میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حکومت نے کسانوں کے دو مطالبات مان لیے ہیں، لیکن زرعی قوانین کی منسوخی کو لے کر معاملہ پھنسا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کسانوں کو بھروسہ دلایا ہے کہ الیکٹریسٹی 2020 بل نہیں لایا جائے گا اور دہلی-این سی آر کی فضا صاف رکھنے سے متعلق قانون میں کسانوں کا تذکرہ نہیں ہوگا جس میں پرالی جلانے پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ کی بات کہی گئی ہے۔ جہاں تک تینوں زرعی قوانین کی منسوخی کا معاملہ ہے، تو حکومت کا کہنا ہے کہ کسانوں کی باتوں پر غور کرنے کے لیے اور ضروری ترامیم پر آگے بڑھنے کے لیے حکومت تیار ہے، لیکن کسان قوانین کی منسوخی سے کم پر تیار نہیں ہو رہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *