غازی پور بارڈر پر مظاہرہ کر رہے ایک کسان کی پھانسی لگاکر خود کشی

غازی پور بارڈر پر مظاہرہ کر رہے ایک کسان کی پھانسی لگاکر خود کشی

دہلی کی سرحدوں پر چل رہی کسانوں کی تحریک سے ایک بری خبر ہے۔ غازی پور بارڈر پر مظاہرہ کر رہے ایک کسان نے بیت الخلا میں پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔ مہلوک کسان کا نام کشمیر سنگھ بتایا جا رہا ہے، جوکہ بلاسپور کا رہائشی ہے۔ خودکشی سے پہلے کسان نے ایک سوسائڈ نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں لکھا ہے کہ اس کی شہادت رائیگاں نہیں جانی چاہئے۔ نوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس کی آخری رسومات یوپی دہلی بارڈر پر ہی ادا کی جائیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *