جیل میں قید سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کی 21 کروڑ روپئے کی ملکیت ضبط

جیل میں قید سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کی 21 کروڑ روپئے کی ملکیت ضبط

بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کی جیل میں قید سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کی ضلع انتظامیہ نے تقریباً 21کروڑ روپئے ملکیت کی منقولہ و غیر منقولہ املاک کو ضبط کرلیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ اترپردیش گینگسٹر ایکٹ کے تحت سابق رکن اسمبلی عاف انور ہاشمی کی 1.616 ہیکٹر زمین قُرق کی گئی ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 20کروڑ 13لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دو فارچونر کار سمیت تین بڑی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے جن می قیمت تقریبا 55لاکھ روپئے ہے۔ اس طرح کر ک کی گئی کل املاک کی قیمت تقریبا 21کروڑ روپئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عارف انور ہاشمی کی گونڈہ میں تقریباً 15کروڑ اور لکھنؤ میں تقریباً 5 تا 6کروڑ کی غیر قانونی ملکیت ہے جس کے ضمن میں سفارش بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق ایم ایل اے نے قُرق کی گئی املاک کو مجرمانہ عمل کے ذریعہ حاصل کیا تھا۔ جسے گینگسٹر ایکٹ کے تجاویزات کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر عمل در آمدکرتے ہوئے قُرق کیا گیا ہے۔

 کٹیال نے بتایا کہ گذشتہ 11دسمبر کو بھی عارف انور ہاشمی کی تقریباً 50کروڑ روپئے کی منقولہ و غیر منقولہ املاک ضبط کی گئی تھیں۔ سابق ایم ایل اے کے خلاف تقریباً 22 مجرمانہ معاملے درج ہیں ۔جن میں غیر قانونی طریقے سے سرکاری اور غیرسرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے معاملات شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *