سیتامڑھی میں ۱۸ سالہ مسلم لڑکے کا بہیمانہ قتل، 4 افراد گرفتار

سیتامڑھی میں ۱۸ سالہ مسلم لڑکے کا بہیمانہ قتل، 4 افراد گرفتار

بیلسنڈ تھانہ کے جعفر پور گاؤں میں ایک نوجوان کا چاقو مار کر بہیمانہ قتل کیا گیا ہے ، شک کی بنیاد پر پولس نے 4 افراد گرفتار کیا ہے، مزید ملوث افراد کی تفتیش کر رہی ہے ۔
سیتامڑھی: (معراج عالم) سیتامڑھی ضلع کے بیلسنڈ تھانہ حلقہ کے جعفر پور گاؤں میں ایک 18 سالہ طالب علم نوجوان (محمد سہیل عرف محمد شعیب) ولد محمد ہاشم کا بے رحمی سے چاقو سے گردن ( ذبح کر ) کاٹ کر جسم کے مخصوص اعضاء کو بھی بے رحمی سے کاٹ کر قتل کر دیا، بیلسنڈ تھانہ اور رونی سیدپور تھانہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیتامڑھی صدر اسپتال بھیج دیا ہے ، اور شک کی بنیاد پر 4 افراد محمد واجد محمد عالم اور اس کے دونوں لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ جاری ہے، قتل کے پیچھے عشق و معاشقہ کا معاملہ لگ رہا ہے ۔
جعفر پور گاؤں باشندہ محمد ہاشم کے لڑکا محمد شعیب کے دیگر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مشتعل ہجوم پولیس پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *