سینٹرل وسٹا پراجیکٹ کو سپریم کورٹ نے دی منظوری، مودی حکومت کو راحت

سینٹرل وسٹا پراجیکٹ کو سپریم کورٹ نے دی منظوری، مودی حکومت کو راحت

سپریم کورٹ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے سینٹرل وسٹا پراجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کو منظوری دے دی تھی۔ منگل کے روز اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے لئے ماحولیات سے متعلق منظوری اور دیگر کوئی خامی نہیں ہے، ایسے حالات میں حکومت اپنے اس پراجیکٹ میں پیشرفت کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران جب عوام بری طرح پریشان تھے اس وقت 13450 کرور روپے کی لاگت والے اس پراجیکٹ پر حزب اختلاف نے سخت اعتراض کیا تھا اور ماحولیات کو نقصان پہنچے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *