مولانا ابو الکلام آزاد ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر سیتامڑھی کی اہم شخصیات نے شمس تبریز قاسمی کو پیش کی مبارکباد

مولانا ابو الکلام آزاد ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر سیتامڑھی کی اہم شخصیات نے شمس تبریز قاسمی کو پیش کی مبارکباد

سیتامڑھی: (نمائندہ) ملت ٹائمز کے بانی اور چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کو مولانا ابو الکلام آزاد ایوراڈ سے سرفراز ہونے پر سیتامڑھی ضلع کی اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ معروف سیاسی ملی رہنما اور جے ڈی یو لیڈر ڈاکٹر ساجد علی خان نے کہا کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں اپنی بیباباکانہ ، ایماندارنہ اور شاندار صحافت کیلئے شہرت رکھنے والے شمس تبریزقاسمی کا تعلق ہمارے سیتامڑھی سے ہے، جو قابل فخر اور ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ ان کی شخصیت اس بات کی حقدار ہے کہ انہیں دسیوں ایوارڈ دیا جائے ۔ خاص طور پر ملت ٹائمز نے پانچ سالوں میں تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے اور اس کے لئے ہم نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ۔ انشاء اللہ تعالی بہت جلد بہار میں بھی انہیں شاندار استقبالیہ دیا جائے گا ۔

سیتامڑھی کے ایم پی سنیل کمار پنٹو نے بھی شمس تبریزقاسمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نمائندہ سے کہا کہ وہ بہت بیباک ، مخلص اور ایماندار صحافی ہیں ، پوری دنیا میں ہمارے سیتامڑھی کا نام روشن کررہے ہیں ۔ مجھے اس بات سے بیحد خوشی ہوئی کہ دہلی کے دانشوروں نے شمس تبریز قاسمی کو مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے ۔

علاوہ ازیں سیتامڑھی کے سابق ایم پی ارجن رائے ، سرسنڈ کے سابق ایم ایل اے سید ابو دجانہ ، رونی سید پور کے نومنتخب ایم ایل اے پنکج مشرا ، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر شمس شہسواز ، امجد علی انور ، باجپٹی سے نو منتخب آر جے ڈی کے ایم ایل اے مکیش یادو ، سابق ایم پی رام کمار شرما ، نانپور سے ضلع پریشد کی امیدوار نزہت جہاں ، صحافی اشتیاق عالم ، طالب حسین آزاد ، جنید عالم ، سابق ایم ایل اے گڈی دیوی ، سابق وزیر رنجو گیتا ، مظفر عالم ، ثاقب رضا ، معراج عالم سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ دہلی میں گذشتہ 3 جنوری کو ملت ٹائمز کے پانچ سال مکمل ہونے پر دانشوران اور سرکردہ شخصیات کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا اور اس موقع پر انہیں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *