شمس الضحی خان نے یوپی کے ریاستی صدر شوکت علی سے لکھنؤ دفتر میں کی ملاقات 

شمس الضحی خان نے یوپی کے ریاستی صدر شوکت علی سے لکھنؤ دفتر میں کی ملاقات 

اسمبلی انتخابات میں مجلس کو زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب کریں: شمس الضحی خان

لکھنو: گزشتہ روز آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر جناب شوکت علی صاحب سے حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان نے لکھنو آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ریاست اترپردیش کے صدر جناب شوکت علی صاحب نے جناب شمس الضحی خان کا استقبال کیا اور کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ جو لوگ  پہلے کانگریس، سپا، بسپا،  میں رہ کر کافی دنوں تک کام کئے آج وہ لوگ ایم ائی ایم میں شامل ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس طریقے سے ہم لوگوں کو اب تک سیکولرازم کے نام پر بے وقوف بنایا گیا ہمارے ووٹ سے فائدہ اٹھاکر ہم ہی لوگوں کو نذر انداز کیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا اب حق کی بات ہوگی۔
شمس الضحی خان نے کہا کہ ہم لوگ ابھی تک کبھی کانگریس، کبھی سپا، کبھی بسپا، کیلئے محنت کرتے تھے لیکن اس کا کچھ نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ اب میں  یہ عہد کرتا ہوں کہ اب اپنا قائد ہوگا اپنی قیادت ہوگی۔ اب ایم آئی ایم کے کامیابی کیلئے جدوجہد کرنا ہے اور جناب بیرسٹر اسدد الدین اویسی صاحب کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے۔ جس طریقے سے بہار الیکشن میں مجلس پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اسی طرح یوپی کے اسمبلی انتخابات میں بھی مجلس کو زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب کرنے کیلئے کوشش کرنا ہےتاکہ اپنی آواز ایوانوں میں گونجے آج ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔، جس طریقے سے مسلمانوں، دلتوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری حق کی لڑائی لڑنے والے ایوانوں میں موجود ہونگے اور ہمارے حق کی بات کریں گے۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے جنرل سپروائزرحافظ عبید الرحمن الحسینی، شمشاد احمد خان، بشری خان سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *