جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم مولانا محمد ناظم صاحب جیل سے رہا

جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم مولانا محمد ناظم صاحب جیل سے رہا

پٹنہ،جمعیت علماء بہار کے جنرل سکریٹری و جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم مولانامحمد ناظم صاحب کو آج ایک فرضی کیس میں پٹنہ دسٹرکٹ کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہاکردیاگیا،واضح رہے کہ انہیں 28نومبر 2020کو پٹنہ پولیس کے ذریعہ گرفتار کرلیاگیاتھا۔باعزت رہائی پر سماجی کارکن شاہنواز بدر قاسمی نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مولاناناظم صاحب جیسے بے قصور انسان کو اس طرح بے بنیاد کیس الجھاناانتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ چند مفاد پرست اور جامعہ مدنیہ کے نام پراپنی سیاسی روٹی سیکنے والے نام نہاد ذمہ داران کے ذریعہ مولاناپر جوالزامات لگائے گئے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہے،شاہنواز بدر نے کہاکہ اس ادارے کے بانی وسابق مہتمم حضرت مولانامحمد قاسم صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی وفات کے بعد بعض شرپسند عناصر اس دینی درسگاہ کے وقار کو مجروح کرناچاہتے ہیں ہمیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ جامعہ مدینہ سبل پور کا شمار بہار کی ممتاز دینی اداروں میں ہوتاہے،یہاں کے فیض یافتہ ملک وبیرون ممالک میں دینی وسماجی خدمات انجام دے رہے ہیں،محبان ادارہ اور جامعہ کے تمام فیض یافتہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس قضیہ کے حل کیلے آگے آئیں اور اس ادارے کو بدنامی سے بچانے میں اہم کردار ادا کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *