اورنگ آباد میں ایک لڑکی نے شروع کی اپنے محلہ کے بچوں کے لیے ”محلہ لائبریری“

اورنگ آباد میں ایک لڑکی نے شروع کی اپنے محلہ کے بچوں کے لیے ”محلہ لائبریری“

  جب تک انسان پڑھے گا نہیں آگے بڑھے گانہیں، افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرفوزیہ خان کا خطاب
سال بھر میں شہر میں شروع کی جائے گی تیس لائبریاں،مرزاافسر بیگ نے پچاس ہزار روپیے کی کتابیں دینے کا کیا اعلان
اورنگ آب: تاریخی شہر اورنگ آباد کے محلہ بائجی پورہ میں رہنے والی مرزامریم جمیلہ نے اپنے محلہ کے بچوں کے لیے شروع پہلی ”محلہ لائبریری“ اور اس کانام رکھابچوں کے سب پسندیدہ سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کے نام پر۔ جس کا افتتاح آج ۸/جنوری بروز جمعہ دوپہر ڈاکٹرفوزیہ تحسین خان رکن راجیہ سبھا کو ہاتھوں عمل میں آیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ خان نے کہاکہ جب تک انسان پڑھے گا نہیں آگے بڑھے گانہیں اور یہ بڑا خوش آئند اقدام ہے کہ اس لائبریری کی شروعات ایک معصوم لڑکی نے اپنے محلہ کے بچو ں کے لیے کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ قوموں کی ترقی و کامرانی میں خواتین کا کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین موجودتھیں انہیں مخاطبت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے بچوں کو پابندی کے ساتھ لائبریری  میں بھجیں اور خود بھی پڑھنے کی کوشش کریں اس سے گھر میں پڑھنے کا ماحول بنے گا۔ ریڈ اینڈ لیڈفاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے افتتاحی کلمات میں لائبریری کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہاکہ لاکڈاؤن کے چلتے اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے گلی محلوں میں بچے کھیل کود میں مصروف ہیں اور تقریباََ کتابوں اورپڑھائی دور ہوتے جارہے ہیں اور کسی حد تک غلط کاموں میں ملوث بھی ہورہے ہیں ان سب کو دیکھتے ہوئے ہم نے طئے کیاکہ انہیں مطالعہ کی طرف راغب کیاجائے،اس کے لیے شہر کی پہلی محلہ لائبریری جو صرف بچوں کے لیے ہے اس کی شروعات کی گئی ہے۔ FAMEٰٓاور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کا پروگرام ہے سال بھر میں شہر کے محتلف محلوں میں 30لائبریریاں شروع کی جائیں گی۔ لائبریری انچارج مرزامریم جمیلہ نے کہا کہ میرے والد مرزاعبدالقیوم ندوی نے مجھے 14/نومبر کو یومِ اطفال پر 150کتابیں تحفہ میں دی تھیں اور پہلے سے میری ذاتی لائبریری میں 150کتابیں موجودتھیں اس طرح میں 300کتابیں  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری“ رکھی ہیں جس کے اوقات روزانہ عصر تامغرب کتابیں حاصل کرسکتے ہیں بچے یہاں سے اپنی پسند کی کتابیں حاصل کر انہیں گھر پر لے جاسکتے ہیں، پڑھنے کے بعد و ہ جمع کرکے دوسری کتابیں وہاں سے حاصل کرسکتے ہیں اوریہ بالکل مفت ہے،کوئی اس کی فیس نہیں ہے۔ افتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی میں خالد سیف الدین،تحسین خان،شیخ ظہور(سینٹ ممبر)ڈاکٹر واسیع الدین رضوی،خان جمیل خان موجودتھے۔ نظامت کے فرائض مرزاابوالحسن علی نے انجام دیئے شکریہ طیب ظفر نے ادا کیا۔پروگرام کامیاب بنانے محلہ کے ساکنان نے اپنابھرپور تعاون دیا،اس کے پہلے محلہ کے تمام مسجدوں میں جمعہ کی نمازمیں اورمکاتیب میں اس کا اعلان کیا گیا کہ محلہ میں بچوں کے لیے لائبریری شروع کی جارہی ہے سرپرست اپنے بچوں کو وہاں بھیج سکتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *