افغانستان: طالبان کے حملے میں صوبائی کونسل کے رکن سمیت 12 فوجی ہلاک، 15 اہلکار زخمی

افغانستان: طالبان کے حملے میں صوبائی کونسل کے رکن سمیت 12 فوجی ہلاک، 15 اہلکار زخمی

کابل:  افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 12 سے زائد اہل کار ہلاک ہوگئے جب کہ صوبائی کونسل کے رکن بھی حملے میں مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ حملہ اتنا اچانک کیا گیا تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں افغان فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔
قندوز گورنر کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 12 سے زائد سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ صوبائی کونسل کے ایک رکن بھی مارے گئے۔
طالبان نے قندوز حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم قندوز میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف زیادہ تر کارروائیاں طالبان ہی نے کی ہے۔
واضح رہے کہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے بین الافغان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور اس دوران فریقین کی جانب سے پُرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *