غرب اردن: صہیونی فوج کی شہ پر یہودی بلوائیوں کے دھاوے کو فلسطینیوں نے ناکام بنا دیا

غرب اردن: صہیونی فوج کی شہ پر یہودی بلوائیوں کے دھاوے کو فلسطینیوں نے ناکام بنا دیا

نابلس: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں  خان اللبن کے مقام پر فلسطینیوں‌ نے یہودی بلوائیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے خان اللبن کے مقام پر فلسطینیوں‌کے گھروں پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی شہری یہودی بلوائیوں کےخلاف گھروں سے نکل آئے اور انہوں‌نے آبادکاروں کو بلوے سے روک دیا۔

خیال ہرے کہ خان اللبن عثمانی دور کا ایک پرانا گائوں ہے جس کے اطراف میں سھل اللبن واقع ہے جس 300 دونم پر پھیلا پہاڑی علاقہ ہے۔

مشرقی اللبن پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضہ کیا۔ یہ علاقہ غرب اردن کی شمالی گورنری نابلس میں آتا ہے۔

خان اللبن کے قریب ‘سنہ 1980ء کو ایک بڑی یہودی کالونی قائم کی گئی جسے’معالیہ لفونہ’ کا نام دیا گیا۔ یہ کالونی 2000 دونم اراضی پر مشتمل ہے اور اس میں 800 یہودی آباد کار ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *