پونے: سیرم انسٹی ٹیوٹ پلانٹ میں شدید آتشزدگی، پانچ افراد جاں بحق

پونے: سیرم انسٹی ٹیوٹ پلانٹ میں شدید آتشزدگی، پانچ افراد جاں بحق

پونے: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین ’کووی شیلڈ‘ بنانے والی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(ایس آئی آئی)کی عمارت میں جمعرات کو شدید آگ لگنے سے کم ازکم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی یہاں ہداپسر کے نزدیک منجری واقع پلانٹ کی عمارت کی چوتھی اورپانچویں منزل میں آگ لگنے کے بعد اب تک پانچ افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
پلانٹ کی جس یونٹ میں کووی شیلڈ بنائی جا رہی ہے، وہ پوری طرح سے محفوظ ہے اور اس واقعہ کا ٹیکہ کی تیاری پر کوئی اثرنہیں ہواہے۔ ایس آئی آئی کے چیف ایگزیکٹو افسر ادار پوناوالا نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا، ’’ہمیں ابھی کچھ پریشان کن اپڈیٹ ملے ہیں۔ آگے کی تحقیقات میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بدقسمتی سے واقعہ میں جان مال کا نقصان ہوا ہے۔ ہمیں بہت افسوس ہے اور مرحومین کے لواحقین کے تئیں ہماری گہری تعزیت ہے۔‘‘
ایس آئی آئی پلانٹ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر سہ پہر تقریباً پونے تین بجے آگ لگی۔ خبرملتے ہی فائر کی گاڑیوں کے موقع پر پہنچنے کے سبب آگ پر قابو پالیاگیا ہے۔ محکمہ فائر کے ایک افسر نے کہا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ہم نے دس فائر کی گاڑیوں کو موقع پر بھیج دیا تھا۔ علمے نے ابتدا میں ایس آئی آئی کے چھ ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی وسیع پیمانے پرتیاری کرنے والے میں منجری کیمپس بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے سبب کووی شلیلڈ ویکسین کی تیاری پر کوئی اثر نہیں ہواہے۔
پوناوالا نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،’’میں سبھی حکومتوں اور عوام کو یقین دلانا چاہوں گا کہ کثیر سطح کی پیداواری عمارتوں کی وجہ سے کووی شیلڈ تیاری کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، جو میں نے پلانٹ پر اس طرح کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے رکھا تھا۔ پونے شہرکی پولیس اور محکمہ فائرکا بہت بہت شکریہ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *