اسرائیلی فوج ناپاک عزائم کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو گھنٹوں پامال کرتا رہا

اسرائیلی فوج ناپاک عزائم کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو گھنٹوں پامال کرتا رہا

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج نے سخت لاک ڈاؤن کے باوجود مسجد اقصیٰ پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کل جمعہ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

بیت المقدس کے ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے مسجدا قصیٰ پر دھاوا بولا اور گھنٹوں مسجد میں گھومتے رہے۔
اس موقعے پر مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فوج کی بڑی تعداد تعینات تھی۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کو پرانے بیت المقدس کی دیواروں کے قریب جمعہ کے روز تلمودی تعلیمات ادا کرتے دیکھا گیا ہے۔
ادھر مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کرونا  کی وبا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنے مذموم منصوبوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ اسرائیل نے صرف فلسطینی مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کر رکھی ہے جب کہ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی کھلی چھوٹ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *