کسان تحریک: وزیر اعظم ساری دنیا گھوم لیے لیکن کسانوں کے پاس نہیں آئے، مظفرنگر مہاپنچایت سے پرینکا گاندھی کا خطاب

کسان تحریک: وزیر اعظم ساری دنیا گھوم لیے لیکن کسانوں کے پاس نہیں آئے، مظفرنگر مہاپنچایت سے پرینکا گاندھی کا خطاب

مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، دہلی کا بارڈر وزیر اعظم کی رہائش سے کتنا دور ہے؟ وہ پاکستان گیے، چین گیے پوری دونیا کا دورہ کر کے آ گیے لیکن کسانوں کے پاس تک نہیں پہنچے۔
انہوں نے کہا، جو تین قوانین اس حکومت نے نکالے ہیں ان کے بارے میں آپ جانتے ہی ہیں۔ پہلے قانون سے سرکاری منڈیاں بند کر دی جائیں گی۔ پرائیویٹ منڈیوں کے کھلنے سے بڑے بڑے کھرب پتیوں کی منمانی ہوگی۔
پرینکا گاندھی نے مزید کہا، دوسرے قانون میں لکھا ہے کہ کنٹریکٹ فارمنگ ہوگی۔ یعنی بڑے بڑے کھرب پتی آپ کے گاؤں میں آ کر سودا کریں گے۔ وہ اپنی مرضی سے فصل پیدا کرائیں گے لیکن بعد میں خریدنے سے انکار کر سکتا ہے، کیونکہ اس قانون کے مطابق آپ عدالت میں نہیں جا سکتے۔ آپ اپنے حق کے لیے لڑ نہیں سکتے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *