کرتے تھے ہر بزم میں اظہارِ حق وہ بَرمَلا

کرتے تھے ہر بزم میں اظہارِ حق وہ بَرمَلا

آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری، امیر شریعت اسلامی اور عظیم قومی و ملی و مذہبی رہنما مولانا محمد ولی رحمانی کے سانحۂ ارتحال پر

منظوم تاثرات

تاریخ وفات: ۳ اپریل ۲۰۲۱

احمد علی برقی اعظمی

ہے ولی رحمانی کی رحلت اک ایسا سانحہ

جس سے ملت کے سبھی چھوٹے بڑے ہیں غمزدہ

ان کا تھا حُسنِ عمل سودوزیاں سے بے نیاز

کرتے تھے ہر بزم میں اظہار حق وہ بَرمَلا

ہر مصیبت کی گھڑی میں رہتے تھے جو پیش پیش

تھے وہ ایسے ایک قومی اور ملی رہنما

پرسنل لا بورڈ کے تھے پیشوا ہردلعزیز

جن کے سینے میں دھڑکتا تھا دلِ درد آشنا

وہ تھے اسلامی شریعت کے حقیقی پاسدار

تھے ہر اک بحران میں جو قوم کے مشکل کُشا

تیسری اپریل کی ہے دوپہر کتنی نَحَس

ایک ملی رہنما سے کردیا جس نے جُدا

ہو گئے کورونا کے موذی مرض کے وہ بھی شکار

سارے عالم میں ہے جس سے ہر طرف محشر بپا

جنت الفردوس میں درجات ہوں اُن کے بلند

کام آئے اس جہاں میں ان کا عملِ صالحہ

حق بیانی زندگی بھر اُن کا تھا برقی ؔشعار

ظاہر و باطن تھا ان کا صاف مثلِ آئینہ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *