مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کی عرضی پر سپریم کورٹ میں جمعہ کو سماعت

مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کی عرضی پر سپریم کورٹ میں جمعہ کو سماعت

سپریم کورٹ بی ایس پی ایم ایل اے مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرے گا، عرضی پر سماعت جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آر سبھاش ریڈی کی بنچ کے سامنے ہوگی
نئی دہلی: سپریم کورٹ بہوجن سماج پارٹی کے ایم ایل اے مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے جس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ افشاں انصاری کی عرضی جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آر سبھاش ریڈی کی بنچ کے سامنے جمعہ کے روز سماعت کے لئے درج ہے۔
افشاں انصاری نے اپنی درخواست میں سرکاری افسران کو یہ یقینی بنانے کے لئے ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی محفوظ رہے اوراترپردیش میں تمام معاملات کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے مختارانصاری کو پنجاب کی جیل سے اترپردیش کی جیل میں لے جانے کی ہدایت دی تھی۔ وہ ایک مبینہ جبراًوصولی معاملے میں جنوری 2019 سے پنجاب کی جیل میں قید تھے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں جسمانی طور سے مقدمے میں شامل ہونے کے دوران ان کے شوہرکی زندگی مسلسل خطرے میں رہنے کا خدشہ ہے، ایسی حالت میں سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ جب مختار انصاری کو ایک جیل سے دوسری جیل میں منتقل کیا جائے یا اترپردیش میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تو، تمام قانین کی پاسداری ہونی چاہیے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) اور بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جیسی سنٹرل فورسز کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کی جانی چاہیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *