’گستاخ نبی کی کیا سزا ؟ سر تن سے جدا سر تن سے جدا ‘ کے نعروں سے گونج اٹھا تحصیل ہیڈ کوارٹر

’گستاخ نبی کی کیا سزا ؟ سر تن سے جدا سر تن سے جدا ‘ کے نعروں سے گونج اٹھا تحصیل ہیڈ کوارٹر

مظفر الاسلام کی رپورٹ
گھوسی – مئو ناتھ بھنجن: (ملت ٹائمز) نرسنگھا نند سروستی کے ذریعہ دہلی پریس کلب میں خطاب کے دوران محسن انسانیت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی و نا زیبا کلمات کا استعمال کرنے کو لیکر پیر کے روز گھوسی قصبہ کے سماجی مذہبی جماعتوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مدھوبن موڑ سے پر امن احتجاج کرتے ہوئے گھوسی تحصیل ہیڈ کوارٹر پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم ایس ڈی ایم گھوسی ڈاکٹر سی ایل سونکر کو پیش کیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلم کمیونٹی اور امن پسند شہریوں کی طرف سے اس طرح کی گستاخی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسی نا زیبا حرکتوں کا ہر طبقہ مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کر رہا ہے کہ ایسے شخص کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ملک میں امن و امان برقرار رہے۔ تحصیل کیمپس میں مسلم کمیونٹی کے سیکڑوں معزز شخصیات نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے گستاخ نبی کی کیا سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا کے کے نعروں سے تحصیل کیمپس گونج اٹھا اس دوران خورشید خان ، شعیب نظامی ، عادل انصاری ، علی اکبر ، شمیم ​​رضا ، شاداب، سماجی کارکنوں عاقب صدیقی، وغیرہ موجود رہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *