17 دسمبر کو کمل ناتھ لیں گے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی عہدہ کا حلف ۔سرکردہ کانگریسی لیڈران کی ہوگی شرکت

کمل ناتھ نے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ کی ریس میں شامل جیوترادتیہ سندھیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت سے یہ ممکن ہو سکا۔
بھوپال(ملت ٹائمز)
کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وہ 17 دسمبر کو لال پریڈ گراونڈ بھوپال میں حلف لیں گے اور اس موقع پر کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈران موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے وزیر اعلیٰ عہدہ پر جمعرات کو خوب ڈرامہ ہوا۔ دن بھر ہوئی بات چیت کے بعد کمل ناتھ کو ریاست کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ عہدہ کے لیے نام کا باضابطہ اعلان کے بعد کمل ناتھ نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ ان کے لیے میل کا پتھر ہے اور آنے والا وقت چیلنجز سے بھرا ہوگا۔ اس موقع پر کمل ناتھ نے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ کی ریس میں شامل جیوترادتیہ سندھیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت سے یہ ممکن ہو سکا۔ انھوں نے کہا کہ ”اب ہم ایک نئی شروعات کریں گے اور ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جائیں گے۔

SHARE