26 جنوری کو جشن یوم جمہوریہ منانے کے ساتھ محاسبہ ضروری ،آئین بدلنے کی ہورہی ہے سازش ،مدرسہ تجوید القرآن گوونڈی میں یوم جمہوریہ کی تقریب سے مولانا حماد غزالی قاسمی کا خطاب

ممبئی۔26جنوری(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
مدرسہ تجوید القرآن شیواجی نگر گوونڈی ممبئی میں یوم جمہوریہ کی تقریب پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ، صبح کے آغاز سے ہی مدرسہ کے اساتذہ و طلباء نے پروگرام کی تیاری نہایت دلچسپی سے شروع کردی ، ۹/بجے مدرسہ کے مہتمم مولانامحسن جامعی ۔مولاناثناءاللہ اورحاجی جنیدنے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی، طلباوطالبات اور ذمہ داران مدرسہ نے آزادی کا ترانہ گنگنایا ، اس کے بعد یوم جمہوریہ کے دیگر لوازمات کا اہتمام کیا گیا۔
مولاناعبدالقادرصاحب قاسمی امام وخطیب مسجد علی المرتضی نے خطاب کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی اہمیت،حقیقت پرمختصرروشنی ڈالی اورکہاکہ آزادی کی خاطر ہزاروں علمائے کرام اور بزرگان دین نے اپنی قیمتی جانوں کو قربان کردیا ، انگریزوں کو ہندوستان سے باہر نکالنے کے لیے ہندوستانی عوام نے اپنے جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے میں کسی طرح کا پس و پیش نہیں کیا ، راحت ہربل کمپنی کے چیرمین اور فعال عالم دین خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم جمہوریہ ہندوستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ،اس تاریخ سے ملک کی جمہوریت وابستہ ہے ،حالیہ دنوں میں 26 جنوری کی اہمیت اور دوبالا ہوگئی ہے جب آئین پر حملے کئے جارہے ہیں اور جمہوری نظام کو ختم کرنے کی سازشیں چل رہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج کا دن جشن منانے سے زیادہ محاسبہ کرنے کا ہے اور آئین کو بچانے کیلئے ایک لائحہ عمل تیارکرنے کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ ملک کا موجود ہ آئین اگر تبدیل کردیاگیا تو پھر ہماری شناخت ہم سے چھن جائے گی ۔پروگرام میں مولاناصدرعالم صاحب قاسمی صدرجمعیةعلماءہند،مولانادانش صاحب قاسمی ،مولاناذکراللہ قاسمی ،مولاناضیاءالاسلام ،مولاناحبیب اللہ قاسمی ،قاری قیصر،جناب سالک ،جناب اشرف بطور مہمان خصوصی شریک رہے،اخیرمیںمدرسہ کے مہتمممولامامحسن جامعی نے جملہ حاضرین کاشکریہ اداکیا۔