اعظم خان، اہلیہ اور بیٹے کو سپریم کورٹ سے بھی راحت، یوپی حکومت کی عرضی خارج

نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان اور ان کی اہلیہ و بیٹے کو جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخ کرنے کی یوپی حکومت کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ یوپی حکومت نے ضمانت منظور کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ خیال رہے کہ اکتوبر میں الہ آباد ہائی کورٹ نے جعلی پیدائش کی سند حاصل کرنے کے الزام میں اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے محمد عبد اللہ اعظم خان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔