جامعہ نگر سے گزرنے والی مجینٹا لائن میٹرو کا وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں افتتاح ،عوام میں خوشی کی لہر

نئی دہلی ۔25دسمبر(ملت ٹائمز محمد شہنواز)
جامعہ نگر سے گزرنے والی مجینٹا لائن میٹرو کا آج ایک بجے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آگیا ،افتتاحی تقریب میں نریندر مودی کے ساتھ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور یوپی کے گورنر رام نائک بھی شریک تھے جبکہ وی پی آئی مدعوین میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو شامل نہیںکیا گیا اور نہ ہی علاقائی ایم ایل اے امانت اللہ خان کو افتتاحی تقریب کے موقع پر مدعو کیا گیا ۔
شیڈول کے مطابق بوٹنیکل گارڈن سے اوکھلا برج اسٹیشن تک وزیر اعظم نے میٹروسے سفر کیا اور اس کے بعد انہوں نے امیٹی یونیورسٹی میںایک بج کر بیس منٹ پر ایک جلسہ عام سے خطاب کیا ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ ہندوستان کی یہ پہلی میٹرو ٹرین ہے جو ڈرائیو لیس ہے البتہ گاڑی چلتے وقت اس میں ڈرائیو موجود رہیں گے ،بوٹینکل گارڈ سے کالکاجی مندر میٹرولائن کے افتتاح سے اوکھلا کی عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے کیوں کہ اب تک یہاں کے لوگوں کیلئے میٹروسروس نہیں تھی ،میٹرو سے سفر کرنے کیلئے گوندپوری جانا ہوتاتھا ۔2013 میںکانگریس کی شیلادکشت حکومت میںیہ منصوبہ پاس ہواتھا ۔اوکھلا کے سابق ایم ایل اے محمد آصف دعوی کرتے رہے ہیں کہ اس بجٹ کے پاس ہونے اور مجینٹا لائن بننے میںان کی کوششوں کا خصوصی دخل ہے ۔بہر حال اس لائن کے افتتاح سے اوکھلابالخصو ص جامعہ نگر ،بٹلہ ہاﺅ س ،ابو الفضل ،شاہین باغ کے عوا م میں زیادہ خوشی پائی جارہی ہے۔لیکن اس بات کیلئے ناراضگی بھی پائی جارہی ہے کہ افتتاحی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلی اور اوکھلا کے ایم ایل اے کو مدعو نہیں کیا گیا ۔