حکومت 13 ہزار کروڑ سے پی ایم کا نیا گھر بنانے کے بجائے لوگوں کی جان بچائے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر نکتہ چینی کی ہے، جس کے تحت نئی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کی نئی رہائش گاہ تعمیر کی جا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’جب ملک کے لوگ آکسیجن، ویکسین، اسپتال بیڈ، ادویات کی کمی سے دو چار ہیں تب حکومت 13 ہزار کروڑ سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ تعمیر کرانے کی بجائے تمام وسائل لوگوں کی جان بچانے میں استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔ اس طرح کے اخراجات سے عوام میں یہ پیغام جاتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات کسی اور سمت میں ہیں۔‘‘

پرینکا گاندھی کچھ خبروں کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کئے ہیں جن میں سے ایک میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت وزیر اعظم کی نئی رہائش گاہ دیسمبر 2022 تک تیار ہو جائے گی۔ جبکہ دیگر خبروں میں کورونا بحران کی شدت اور طبی سہولیات کے فقدان کے بارے میں بتایا گیا ہے۔