دارالعلوم دیوبند کا کورونا ویکسین کے سلسلے میں وضاحتی بیان

دیوبند : کورونا وائرس کووِڈ۔ ۱۹ کے سدباب کے لیے جس ویکسین کے ایجاد اور استعمال کیے جانے کے سلسلے میں بیرون ممالک سے خبریں موصول ہو رہی ہیں، وہ ویکسین ابھی تک ہندوستان میں عمومی طور پر دستیاب نہیں ہے اور اس کے اجزائے ترکیبی کے سلسلے میں بھی کوئی معتبر صراحت سامنے نہیں آئی ہے ، اس لئے اس ویکسین کے خلاف کوئی بیان یا فتویٰ دینا قبل از وقت ہے، لیکن دارالعلوم دیوبند کی طرف منسوب کرتے ہوئے کورونا ویکسین کا استعمال حرام ہونے سے متعلق ایک فرضی فتوی میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ، اس سلسلہ میں وضاحت کی جاتی ہے کہ کورونا ویکسین کی بابت جواز اور عدم جواز کا کوئی فتویٰ یا باضابطہ بیان دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔