دہلی میں کل کورونا کے صرف 585 نئے معاملہ اور 21 اموات

اس دوران مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 10,557 پہنچ گئی ہے۔

نئی دہلی: (یو این آئی) دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی کا دور جاری ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر تقریباً 5,200 رہ گئی ہے۔
دہلی میں منگل کے روز فعال کیسز 153 مزید کم ہو کر 5,358 رہ گئے۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق دریں اثناء 585 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 6,25,954 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 717 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,10,039 ہو گئی۔
اس دوران مزید 21 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 10,557 پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.69 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے کیسز پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔
دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 80,565 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 87.40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ فی 10 لاکھ آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 4,60,020 ہے۔
اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینٹ زون کی تعداد میں تخفیف کا دور جاری ہے۔ فی الحال دہلی میں کنٹینٹ زون کی تعداد 3,874 ہو گئی ہے۔