سپریم کورٹ کی کمیٹی میں شامل رکن نے دیا بڑا بیان، کسان حیران!

ایک طرف جہاں سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل کمیٹی پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں، وہیں اس کمیٹی میں شامل رکن انل گھنوٹ نے ایک ایسا بیان دے دیا ہے جسے سن کر کسان حیران ہو رہے ہیں۔ گھنوٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ تحریک کہیں رکنی چاہیے اور کسانوں کے مفاد میں ایک قانون بننا چاہیے۔ قانون کو منسوخ کرنے کی جگہ ان میں ترمیم ہونی چاہیے۔ مظاہرین کسان لیڈروں کو کمیٹی کے ساتھ کام کر کے اپنی بات رکھنی چاہیے۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ بغیر کسانوں کی بات سنے پہلے سے ہی گھنوٹ نے اپنا نظریہ سامنے رکھ دیا ہے، جس سے کمیٹی اراکین پر سوالیہ نشان لگانے والے ان لوگوں کا اندیشہ صحیح ثابت ہوتا ہے کہ کسانوں کو اس کمیٹی سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔