ملت ٹائمز کے ویبینار سریز کا اختتام ، 21 آن لائن پروگرامز میں ملک و بیرون ملک کی 260 سے زیادہ شخصیات نے شرکت کی

نئی دہلی: (ملت ٹائمز ڈیسک) ملت ٹائمز نے جنوری 2021 میں پانچ سال مکمل ہونے پر پانچ سالہ جشن مناتے ہوئے متعدد اہم اور سنجید ہ موضوعات پر ویبینار سریز کا سلسلہ شروع کیاتھا جو اب مکمل ہوگیا ہے ۔ ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے بتایاکہ یکم جنوری تا 7فروری 2021 کے درمیان ملت ٹائمز نے 18 اہم موضوعات پر ویبینار کا انعقاد کیا ۔ اس کے علاوہ ایک انٹر نیشنل مشاعرہ ہوا ۔ ایک نعتیہ مشاعرہ اور بیت بازی کا پروگرام بھی منعقد ہوا۔اس فہرست میں افتتاحی اجلاس بھی شامل ہے ۔مجموعی طور پر کل 21 آن لائن پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔ پانچ سالہ جشن کے تحت اصل پروگرام ابھی باقی ہے جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا جس میں ملت ٹائمز کے سینئر ڈیجیٹل میڈیا امکانات اور چیلجز و دیگر کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آئے گا ۔ شمس تبریز قاسمی نے مزید کہاکہ ویبینار سیریز کے انعقاد کا پورا سہرا ملت ٹائمز کی ٹیم اور خاص طور پر ہمارے ان سبھی دوستوں اور خیرخواہوں کو جاتا ہے جنہوں نے کنوینر کی ذمہ داری قبول کی ۔ اپنے اپنے ویبنار کو کامیاب بنایا ۔ اس کیلئے شب و روز محنت کی ۔ جن موضوعات پر ویبینار کا انعقاد عمل میں آیا ہے ان میں یہ سر فہرست ہیں :
’ڈیجیٹل ورلڈ میں اردو زبان‘ ، ’ کسانوں کا احتجاج اور حکومت کی پالیسی !‘ ’ کرونا وائرس اور نیوورلڈ آڈر ‘ ، ’خواتین کی گھریلو زندگی پر سوشل میڈیا کے اثرات‘ ، ’اظہار رائے کی آزادی اور ڈیجیٹل میڈیا‘ ، ٹرکش ڈرامہ : ’اردگان کی جیو پالیٹکس یا مسلم نوجوانوں کو تاریخ سے واقف کرانے کی کوشش‘ ، ’ہندوستان میں مسلم لیڈر شپ والی پارٹیاں سیاسی ترقی یا بی جے پی کا تعاون‘ ، ’جدید ذرائع ابلاغ اور اسلامی ہدایات‘ ، ’370 کے خاتمہ کے بعد کشمیر میں خواتین و اطفال کے بڑھتے مسائل اور ان کا حل‘ ، ’آر ایس ایس اور ہندوتوتحریک کے بنیادی اہداف!‘ ، ’ہندوستانی سماج پر شاہین باغ تحریک کے اثرات ‘ ، ’ شہریت ترمیمی قانون اور مسلمانوں کا مستقبل‘ ، ’عرب اسرائیل تعلقات امکانات اور اندیشے‘ ، ’بین المذاہب شادی اور آئین ہند‘ ، ’کرونا عہد میں دینی مدارس کو درپیش چیلنجز اور اس کا حل‘ ، ’ہندوستان میں اقلیتوں کے مسائل‘ ، اس کے علاوہ انٹر نیشنل مشاعرہ ، نعتیہ مشاعرہ ، بیت بازی بھی شامل ہے ۔
ملت ٹائمز کے ویبینار اور دوسرے پروگراموں میں ملک اور بیرون ملک کی دسیوں نامور اور اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں جنا ب کے رحمن خان سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور حکومت ہند ۔ پروفیسر فیضان مصطفی وائس چانسلر نلسار یونیورسیٹی حیدر آباد ۔ پرشانت بھوشن سینئر وکیل سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ جسٹس اقبال انصاری ریٹائرڈ چیف جسٹس پٹنہ ہائی کورٹ۔ جسٹس بی جی کولسے پاٹل سابق جج بمبئی ہائی کورٹ ۔ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی معروف عالم دین اور سابق ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ۔ جناب اپروانند مشہور حقوق انسانی کارکن ۔ سینئر صحافی آنند کے سہائے صدر پریس کلب آف انڈیا ۔ ایڈوکیٹ کرتی سنگھ نائب صدر آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹ وویمن اسوسی ایشن ۔مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند ۔ پروفیسر اختر الواسع وائس چانسلر مولانا آزاد یونیورسیٹی جودھپور۔ جناب اختر الایمان ایم ایل اے صدر مجلس اتحاد المسلمین بہار ۔ جناب احمد قریشی سینئر تجزیہ نگار سابق بیورو چیف الجزیرہ ۔ قمر آغا ماہر بین الاقوامی امور ۔ پروفیسر عرشی خان صدر شعبہ سائنس علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی ۔ جناب نوید حامد صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ۔ ڈاکٹر نو ر امروہوی امریکہ ۔ ڈاکٹر شمسہ قریشی اسلام آباد پاکستان ۔ جناب شاہد صدیقی سابق راجیہ سبھا ایم پی، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ نئی دنیا ۔جناب انیس احمد جنرل سکریٹری پاپولر فرنٹ آف انڈیا ۔ محترمہ کویتا کرشنن سی پی ایم لیڈر ۔ ڈاکٹر فرقان حمید ایڈیٹر ٹی آر ٹی اردو ، ترکی ۔ ڈاکٹر سید النساء سید سکریٹری کے زے این آئی آر سی ساﺅتھ افریقہ ۔ محترمہ جویریہ صدیق کالم نگار روزنامہ دنیا ، پاکستان۔ جناب نونیت چتروید سینئر صحافی ۔محترمہ شبنم ہاشمی حقوق انسانی کارکن ، صدر انہد ۔ محترمہ اوشا رانی پنجاب کسان اکٹویسٹ ۔ مولانا یاسین علی عثمانی بدایونی نائب قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل ۔ مولانا برہان الدین قاسمی ڈائریکٹر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ۔ ڈاکٹر غزالہ جمیل پروفیسر جواہر لال نہرو یونیوسیٹی نئی دہلی ۔حبا احمد اسٹوڈینٹ ایکٹویسٹ ۔آچاریہ وکاس تیواری ،بانی شری دیوترتھ گرگال آشرم۔ محترمہ مالنی بھٹاچاریہ سابق ایم پی مغربی بنگال ۔ پروفیسر خواجہ اکرام الدین سابق ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ۔ پروفیسر شہپر رسول وائس چیرمین دہلی اردو اکیڈمی ۔ ڈاکٹر اسماء زہرا چیف وویمن ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ۔محترمہ شیبا نقوی ماہر تعلیم عمان ۔ مولانا محمد رحمانی سنابلی صدر مولاا ابوالکلام آزاد اویکنگ سینٹر نئی دہلی ۔ ڈاکٹر ایم ڈی تھومس صدر انسٹی ٹیوٹ آف ہارمنی اینڈ پیس ۔مولانا عتیق احمد بستوی استاذ حدیث دارالعلوم ندوة العلماء لکھنو ۔ مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی مہتمم جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار ۔ ڈاکٹر فخر الدین احمد صدر ماسکو حیدر آباد۔جناب قربان علی سینئر صحافی بی بی سی ہندی ۔ محترمہ لبنا سراج ۔ مولانا افضل قاسمی استاذ دارالعلوم بولٹن برطانیہ ۔ ایڈوکیٹ پونم کوشک سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ ایڈوکیٹ فضیل ایوبی وکیل سپریم کورٹ آف انڈیا ۔محترمہ ملکہ بھوے یونیسف ۔ڈاکٹر وراث مظہری پروفیسر جامعہ ہمدرد نئی دہلی ۔ ڈاکٹر سعید انور قاسمی ایڈیٹر اسلام و عصر جدید جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی ۔ مفتی ثناء الہدی ویشالوی نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ ۔ مولانا عمر عابدین مدنی ۔ مولانا حذیفہ وستانوی ۔مولانا شاہد ناصری الحنفی ممبئی ۔ مولانا محمود دریاآبادی ممبئی ۔ مولانا سعید الرحمن فاروقی ۔ پروفیسر اشتیاق دانش ۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ۔ سینئر صحافی افتخار گیلانی ۔ سینئر جرنلسٹ بھاشا سنگھ ۔ ڈاکٹر عظمی ناہید ممبئی ۔ معروف افسانہ نگار نگار عظیم ۔ محترمہ شبنم مننان ۔ ڈاکٹر امنہ مرزا پروفیسر دہلی یونیورسیٹی ۔ ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی ۔ ڈاکٹر ساجد علی خان چیئرمین ایچ ایم ٹی ہسپتال سیتامڑھی بہار ۔مولانا انعام الحق قاسمی ریاض سعودی عرب ۔ ڈاکٹر بدریہ احمد عبد القادر جامعہ ازہر مصر ۔ جناب شاہین نظر ایڈیٹر کرونل انڈیا ۔ ڈاکٹر ذو الفقار صدیقی ۔ڈاکٹر حفظ الرحمن ۔جناب محمد ثاقب ۔ راجا فیصل ۔ ڈاکٹر خور شید امام ۔ مولانا اشرف عباس قاسمی ۔ مولانا مفیض الدین الریاضی ۔ محترمہ صائمہ خان۔ مولانا حذیفہ قاسمی ممبئی ۔ مولانا مدثر احمد قاسمی ۔ڈاکٹر اقصی شیخ ۔ محترمہ شالنی سموئل ۔ ڈاکٹر سم مزمدار ۔ایڈوکیٹ حافظ رشید چودھری ۔ندیم خان ۔ نجم الہدی ثانی ۔ محترمہ حسینہ خان ممبئی۔ ڈاکٹر تنویر حیات ۔ محترمہ حنا خان ۔ مفتی احمد نادر القاسمی ۔ جناب یونس موہانی ۔مفتی منظر محسن ۔جناب مستقیم صدیقی ۔ محمد عمر اشرف ۔ عبد الحمید انصاری ۔ لاریب نیازی ۔ ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ ۔ محترمہ رشمت کور ۔ محترمہ سیما احمد ۔ محترمہ فوزیہ رباب ۔ محترمہ رجشری جین ۔ محترمہ کہکشاں صدیقی ۔ محترمہ حراء علوی ۔ محترمہ زینت رضواں ۔ ڈاکٹر نصرت جہاں ۔محمد وسیم اکرم ۔ جناب علی اکبر ۔ عطاء رحمانی رامپوری ۔ فیصل نذیر ۔رضواں خالد ۔سید خرم رضا ۔ زمرد مغل ۔ مولانا سیف الرحمن ندوی ۔ ڈاکٹر فریدہ رحمت اللہ بنگلور ۔ مفتی عبد الرشید قاسمی۔ مولانا اعجاز الرحمن شاہین قاسمی ۔ مولانا عتیق الرحمن مکی ،ممبئی۔ مولانا اظہار الحق ویشالوی بحرین۔ مفتی افروز عالم قاسمی ۔ ایڈوکیٹ نو شاد انصاری۔ جناب احمد علی برقی اعظمی ۔ مولانا خور شید عالم داﺅ قاسمی زامبیا افریقہ ۔ مولانا محفوظ قاسمی ریاض سعودی عرب ۔ محترمہ زیب النساء زیبی ، کراچی پاکستان۔ جناب شکیل قمر مانچسٹر۔ محترمہ تسنیم کوئٹہ۔ جناب عابد رشید شکاگو امریکہ۔ محترمہ رئیسہ خمار آرزو جلگاؤں، مہاراشٹرا ہندوستان۔جناب بابر نثار کیلیفورنیا۔ محترمہ شمسہ نجم لاس اینجلس۔ جناب عبدالسلام عارف ٹورنٹو ۔ محترمہ سمیہ ناز ملک ۔ محترمہ نور صبا برلاس لندن۔ جناب سہیل ثاقب دمام سعودی عرب۔ محترمہ نغمانہ کنول برطانیہ۔ جناب عاطر عثمانی ملائیشیا۔جناب شفیق مراد۔ جناب سہیل اقبال کناڈا۔ محترمہ صابرہ شاہین ۔ جناب ظفر اعوان کوپن ہیگن ڈنمارک۔ جناب سلمان جاذب دبئی ، جناب بشارت ایمان کناڈا ، جناب افتخار راغب دوحہ قطر ، مولانا جمشید جوہر جھارکھنڈ ، قاری مزمل حیات سیتامڑھی ، محترمہ شبینہ عثمانی نرسنگھ پور ایم پی ۔ قاری اشفاق بہرائچی ، مولانا عقیل گوہر ، محترمہ صائمہ اشرفی ایم پی ، محترمہ نازنین عثمانی ، محترمہ شائستہ ثناء ، فیاض عالم فیضی نیپال ، سمیرا خان سینئر جرنلسٹ بی بی سی عربی ، جیسے نام اہم اور قابل ذکر ہیں ۔
ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قا سمی نے ویبینار سریز کے کامیاب انعقاد پر ملت ٹائمز کے اراکین ،اسٹاف اور دیگر ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا خاص طور پر انہوں نے جناب منظر امام ، شہنوازناظمی ، محمد ارشاد ایوب ، مولانا برہان الدین قاسمی ، محمد معصوم ، شبینہ سید ، سید انظر ہاشمی ۔ سیف الرحمن ، محمد سفیان سیف ، فیصل نذیر ، محترمہ چشمہ فاروقی ، محترمہ ریحانہ علی ، مجاہد حسین حبیبی ، ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی ، ظفر صدیقی قاسمی ، کاشف حسن ، حمزہ شعیب ، اسرار احمد ، ارشد عالم ندوی ، محترمہ رضواں خالد ، شمشاد فاروقی ، محمد ثاقب رضا ، ڈاکٹر آمنہ مرزا ، شبینہ ناز ، عامر ظفر قاسمی ، ایڈوکیٹ نجمہ فاطمہ ، محمد معراج ۔ مظفر الاسلام ، فضل المبین ، اکرم ظفیر ، مجاہد حسین ، مظفر عالم ، مظفر کمال ، معراج خالد ، مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی ، راشد ظہیر ، احمد شہزاد قاسمی ، عارفہ حیدر خان ، منور عالم ، عمار جامی ، سلمان دانش ، محمد افسرعلی ، محترمہ فوزیہ رباب ، احمد علی صدیقی اور نزہت جہاں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کنوینر اور دیگر حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھائی اور ملت ٹائمز کی ویبینار سیریز کو کامیاب بنانے میں اپنا خصوصی کردار ادا کیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے سینئر صحافی جناب اے یو آصف اور مشہور جرنلسٹ محمد اطہرالدین منے بھارتی کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سیریز کے انعقاد میں خصوصی مدد کی ۔
واضح رہے کہ ملت ٹائمز جنوری 2016 میں شروع ہواتھا اور جنوری 2021 میں پانچ سال پورے ہوگئے ہیں ۔ اس مناسبت سے ملت ٹائمز گروپ ان دنوں اپنا پانچ سالہ جشن منارہاہے۔ ویبینار سیریز اسی کی ایک اہم کڑی تھی ۔ اس کڑی میں سوینئر ، پچاس موئثر خبروں کے مجموعہ ، تعارف نامہ اور دیگر چیزوں کی اشاعت، ورکشاپ کا انعقاد اور کچھ دوسرے پروگرامز شامل ہیں ۔