ویکسین سیاست: ممتا کا بڑا اعلان، سب کو مفت لگے گا کورونا کا ٹیکہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے بڑا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں سب کو کورونا کاٹیکہ مفت لگایا جائے گا۔

جس ریاست میں بھی انتخابات ہونے ہوتے ہیں وہاں کے عوام کو کچھ تو فائدہ ہو ہی جاتا ہے۔ ابھی بہار میں انتخابات ہوئے ہیں اور حکومت تشکیل ہونے کے بعد حکومت نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں کورونا کی مفت ویکسین کے وعدے کو عملی جامع پہناتے ہوئے کابینہ سے اس کی منظوری کر وا لی ہے ۔ اب مغربی بنگال میں انتخابات ہونے ہیں اس لئے وہاں کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے بھی مفت کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے ملک بھر میں کورونا کا ٹیکہ لگانے کی مہم 16جنوری سے شروع ہوگی اور اس کے شروعاتی مرحلہ میں طبی اہلکار کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکہ لگا یا جائے گا۔ وبا کے اس دور میں عوام کی سب سےبڑی ضرورت کورونا کی ویکسین بن گئی ہے اور حکومتیں و سیاسی پارٹیاں عوام کےان جزبات کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین کی سیاست کر رہی ہیں ۔
مغربی بنگال میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اس لئے ممتا کے اس اعلان کو بہت بڑا اور اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اعلان کرنے سے ممتا نے کہیں نہ کہیں بی جے پی کو بیک فٹ پر کر دیا ہے ۔ابھی پورے ملک میں ویکسین کو لے کر ڈرائی رن جاری ہے۔
واضح رہے ملک میں تین کروڑ طبی اہلکار ہیں جن کو فرنٹ لائن وکر بھی کہا جا رہاہے ان کو کورونا کا ٹیکہ مفت لگے گا اور ملک کے باقی عوام کو اس کےلئے پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ریاستی حکومتیں یہ طے کریں گی کہ وہ اپنےعوام کو مفت ٹیکہ فراہم کریں گی یا نہیں۔