کورونا کا بڑھا خوف، مہاراشٹر کے بڑے شہروں میں آج سے رات کا کرفیو

برطانیہ میں کورونا وباء کے نئے روپ میں پھیلنے کے نتیجے میں احتیاطی اقدامات کے طور پرمہاراشٹر میں رات 11بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو نافذ

مہاراشٹر حکومت نے آج یہاں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وباء کے نئے روپ میں پھیلنے کے نتیجے میں احتیاطی اقدامات کے طور پر رات 11بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو نافذ کیا جائیگا اور 22دسمبر سے اس پر عمل شروع ہوگا اور 5جموری تک کرفیو نافذ ہوگا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے برطانیہ کی صورتحال کا ایک اعلی اختیاری میٹنگ میں جائزہ لیا اورریاست کی سبھی میونسپل کارپوریشن حدود میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جو آج یعنی 22دسمبر سے شروع ہو کر 5جنوری تک نافذ رہے گا۔
مہاراشٹر حکومت نے اس کے ساتھ ساتھ یورپ اور دیگر مغربی ایشیائی ممالک سے آنے والے شہریوں کو 14دنوں تک اداراجاتی کورائنٹائن کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
واضح رہےرات کے کرفیو کا مقصد یہ بھی ہے کہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر زیادہ لوگ گھروں سے باہر ہوٹلوں وغیرہ میں جمع نہ ہو پائیں ۔ ان موقوں پر جگہ جگہ بھیڑ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جو کورونا وبا کے پھیلاؤ کے لئے اچھا نہیں ہے۔ نئے سال کے موقع پر رات کو لوگ جشن منانے نکلتے ہیں اس کو روکنے کےلئے بھی رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔