ہندوستانی مسلمانوں کو پاکستانی کہنے والے کو دی جائے تین سال کی سزا ،اویسی نے لوک سبھا میں پیش کی یہ تجویز

نئی دہلی۔7فروری(ملت ٹائمز)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو لوک سبھا میں ایک تجویز پیش کی کہ مرکزی حکومت ایک ایسا قانون لائے جس میں کسی ہندوستانی مسلمان کو پاکستانی کہنے پر تین سال قید کی سزا ہو۔اویسی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں نے محمد علی جناح کے دو قومی نظریہ کو مسترد کردیا ہے۔
بحث کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلاق بل خواتین مخالف ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سال “2005 سے 2015 کے درمیان ہندوستان میں 80000 سے زائد جہیز قتل کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جہیز کے لئے ہر روز 22 خواتین کو مارا جاتا ہے اور نربھیا واقعہ کے بعد بھی عصمت دری کے معاملات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ قانون ان سب کا جواب نہیں ہے۔ ا سلئے طلاق کے خلاف قانون بن جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ نہیں رکے گااور یہ سب مسلم مردوں کو جیل بھیجنے کی ایک سازش ہے ۔