چین تک پہونچی اردو زبان،سنکیانگ ایغور کی دو یونیورسیٹی نے اردو اور فارسی کو نصاب میں شامل کرنے کا کیا اعلان

بیجنگ (ملت ٹائمز)
اب چینی طالب علم بھی اردو زبان سکیھیں گے،چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ ایغور کی دو جامعات نے انڈر گریجویٹ نصاب میں اردو اور فارسی کو شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستانی میڈیاکی رپوٹ کے مطابق سنکیانگ صوبے کے دارالحکومت ارومچی میں واقع شی ہیزی یونیورسٹی اور سنکیانگ نارمل یونیورسٹی بالترتیب اردو اور فارسی ڈپارٹمنٹ شروع کرنے اور ملک بھر سے ان شعبوں میں طالب علموں کے داخلے کا آغاز کرنے والی ہے۔
اس بات کا اعلان شی ہیزی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا۔

SHARE