پاکستان ایئر لائنز ائیرہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں ایک برطانوی مسافر گرفتار

برمنگھم (ایجنسیاںملت ٹائمز)
اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں ایئرہوسٹس کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے پر پاکستانی نزاد برطانوی مسافر کو برمنگھم پولیس نے گرفتار لیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی کے 791 میں پاکستانی نزاد برطانوی مسافروں پر مشتمل 5 افراد کا ایک گروپ سفر کر رہا تھا جن میں سے دو سے تین افراد نے جہاز کے ٹوائلٹ میں جاکر سگریٹ نوشی کی۔ائیرہوسٹس کو پتہ چلا تو اس نے مذکورہ افراد کو منع کیا جس پر انہوں نے بدتمیزی شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ایئرہوسٹس نے پائلٹ کو شکایت کی جس کے بعد پرواز لینڈ ہونے پر مذکورہ گروپ میں شامل اس مسافر کو گرفتار کرلیا گیا جس نے بدتمیزی کی تھی۔ پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لے گی۔