تمام پریشانیوں کا حل ہمارے نیکو کار بننے میں ہے : مولانا توقیر احمد قاسمی

انبالہ، یوپی : (ملت ٹائمز )
مدرسہ زینت العلوم نارائن گڑھ انبالہ میں دستار فضیلت حفاظ کرام واتحاد ملت کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا. جس میں قوم وملت دینی سماجی ملی شخصیات نے شرکت کی پروگرام کا آغاز قاری طالب صاحب کی تلاوت سے کیا گیا۔ راجیہ منتری چودھری نائب سیانو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مدرسہ میں مسلم سماج کے بچوں کو بہترین ایجوکیشن دیجاتی ہیں جو ملک کی ترقی کا اٹوٹ حصہ ہے انہوں نے یہاں کے طلبہ کی کارکردگی کو دیکھ کر بڑی خوشی کا اظہار کیا ۔
حضرت مولانا توقیر احمد صاحب قاسمی کاندھلوی استاد دارالعلوم دارالعلوم دیوبند نے اپنےخصوصی خطاب میں کہا کہ ساری پریشانیوں کا حل نیکو کار بننے میں ہے۔ اگر ہم چاہتے ھیں کہ ہمارے مسائل حل ہوجائیں، ہر قسم کی کامیابی ہمارے قدم چومے تو ہمکو چاہئے کہ ہم گناہوں کو چھوڑ کر نیکی کے راستہ پر آجائیں۔ مفتی عبدالخالق قاسمی الماجری استاد و مفتی کنزالعلوم ٹڈولی نے کہاکہ ہماری ترقی کا واحد راستہ اتحاد واتفاق ہے اسلئے فریق بن کر نہیں رفیق بن زندگی گذاریں اس کے علاوہ مولانا عبدالخالق صاحب مغیثی مفتی راشد صاحب استاد مظاہرالعلوم، مولانا ولی شمالی جاٹو نوالا، مولانا جاوید صاحب مہتمم جامعہ دارالسلام انبالہ، مولانا ممتاز صاحب شملہ ، مولوی طیب صاحب، مولانا محمد عادل صاحب رہنہ نے بھی خطابات کئے طلبہ نے بھی بہترین تہذیبی وثقافتی پروگرام پیش کیا۔ آخر میں حضرت مولانا محمد قیصر صاحب مہتمم کنزالعلوم ٹڈولی نے نکاح پڑھایا اور حفاظ کرام کی دستار باندھی. اور حضرت حاجی عبدالرحمٰن صاحب حمیدہ کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا ، ناظم مدرسہ جناب قاری نثار احمد صاحب نے مدرسہ کی کارکردگی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ شکرکت کرنے والوں میں قاری خادم الاسلام ہوشیار پوری ، مولانا عارف صاحب بوڑیوی، مولانا عمران صاحب مجددی چنڈی گڑھ، مولانا الیاس صاحب قاسمی، قاری عبدالباری مغیثی، قاری مبشر اقبال ثاقبی، ماسٹر عبدالکریم چمبہ، ماسٹر عبدالستار، قاری راشد، قاری اکرم، مولوی عاشق ،قاری ہاشم ، ماسٹر ناصر، قاری نور علی ہدایتی صاحب وغیرہ وغیرہ نے شرکت کی پروگرام کی نظامت جناب قاری محمد یامین صاحب ناظم سراواں نے بحسن وخوبی انجام دی۔