مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ کے دوران دھماکہ،22افراد ہلاک،59 زخمی

لندن (ملت ٹائمزایجنسیاں)
برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی سینٹر میں میوزک کنسرٹ کے دوران دھماکے سے 22افراد ہلاک اور 59ا زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔کنسرٹ میں دھماکے کے وقت 20 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔دھماکے کے بعد ملک بھر میں اہم مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ مانچسٹر میں کرفیو نافذ ہے۔کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والی برطانوی وزیر اعظم نے واقعے کو ہولناک دہشتگردی قرار دیتے ہوئے8 جون کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم معطل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی سینٹر میں امریکی گلوکارہ اریانا گرینڈ ے کےمیوزک کنسرٹ کے دوران ممکنہ طور پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 22افراد ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ہے جبکہ 59افراد زخمی ہیں۔دھماکے کے بعد ایرینا میں بھگڈر مچ گئی اور یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زیادہ ہلاکتیں بھگڈر مچنے سے ہوئی ہیں۔دھماکے کے وقت امریکی گلوکارہ ا?ریانا گرینڈے پرفارم کرنے کے بعد کنسرٹ سے جا چکی تھیں۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی حکام کو جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ ڈیوائس بھی ملی ہے جس کے بعد تحقیقات کا ا?غاز کر دیا گیاہے۔
برطانوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایرینا کے داخلی دروازے کے قریب رات 10 بجکر 30 منٹ کے قریب ہوا جب لوگ کنسرٹ کے بعد باہر نکل رہے تھے، دھماکا ممکنہ طور پر خودکش حملہ لگتا ہے جس میں ہلاک افراد اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی ہےتاہم لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس وقت بھی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مانچسٹر میں ایمرجنسی نافذ ہےاور برطانیہ بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ہیلی کاپٹر سے متاثرہ علاقہ کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث وکٹوریہ ریلوےسٹیشن کو بندکردیا گیا اورٹرین سروس بھی معطل ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پورے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا گیا ہے اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی موجود ہےجبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹٰ ادارے بھی وہاں ہیں تاہم شہریوں کو جائے حادثہ سے دور ررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔