رمضان آگیا
کلام :- اسعد قاسمی (دہلی)
9958401915
نیکی میں دل لگاؤ کہ رمضان آگیا
اللہ کو مناؤ کہ …… رمضان آگیا
رب کی ہیں رحمتوں کے شب و روز خوشگوار
قرآں سنو ….. سناؤ کہ …….. رمضان آگیا
کینہ، غرور، بغض، عداوت نکال کر
تقوے سے دل سجاؤ کہ رمضان آگیا
پنہاں ہے بھوک، پیاس میں لطف و کرم عجیب
ہر پل یہ لطف اٹھاؤ کہ ……… رمضان آگیا
ہر شب رہے شبینہ عبادت کا اہتمام
قسمت کو بھی جگاؤ کہ رمضان آگیا
اسعد! خدا کا خوف! ہیں آنکھیں بھی روزہ دار
نظروں کو تم جھکاؤ کہ ……… رمضان آگیا