راج لاج (ہاسٹل) پھلواری شریف , پٹنہ میں ختم قرآن شریف کی تقریب

پٹنہ/ اشفاق احمد/ملت ٹائمز

راج لاج (ہاسٹل) گلستاں محلہ ,پھلواری شریف, پٹنہ میں چھ دن کی تراویح کا اہتمام کیا گیا آج ختم قرآن کی تقریب کے موقع پر اہل گلستاں محلہ اور راج لاج کے طلبہ موجود تھے ماہ رمضان کے اس خاص موقع پر جہاں مسجدوں میں تراویح کی نماز کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں اب طلبہ کی سہولیات کے پیش نظر ہاسٹلوں میں بھی تراویح کا اہتمام کیا جانے لگا ہے
تقریب میں راج لاج کے آنر محمد رئیس عالم نے کہا کہ قرآن رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے جو نہ صرف کسی جماعت,فرقے اور ملک کے لئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے راہ نجات بھی ہے, جو دنیا اور آخرت میں ہرکامیابی کی ضمانت دیتا ہے.
انہوں نے کہا کہ قرآن ایک ایسی آفاقی کتاب ہے جس میں زندگی کے قوانین سکھلائے گئے ہیں, جس پر عمل پیرا ہوکر نسل انسانی کامیابی کی منازل طے کرسکتیں ہیں. انہوں نے حافظ قرآن محمد عمر کو مبارکبادی بھی پیش کی ساتھ ہی طلبہ اور محلے والوں کو بھی مبارکبادی دی. انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ہر سال ہم رمضان المبارک کے موقع پر تراویح کا اہتمام کریں گے. اس موقع پر محمود عالم صاحب , محمد ذیشان صاحب, افروز عالم , اور محمد عمر وغیرہ موجود تھے.