سینٹ پیٹرز برگ(ملت ٹائمزآئی این ایس)
وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادی میر پوتن نے آج باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر اور توانائی اور کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے پر وسیع بات چیت کی۔اپنی ملاقات کا آغاز میں مودی نے پوٹن سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے طور پر پوٹن کے آبائی شہر آکر خوش ہیں۔پہلی بار روس میں ہند۔ روس مذاکرات ماسکو سے باہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ عام طور پر بین الاقوامی تعلقات اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ہند۔ روس تعلقات میں کوئی اتار چڑھاﺅ نہیں آیا۔مودی نے ہندوستان کو شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کی رکنیت دلانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے روس کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔پوتن نے کہا کہ ہندوستان ایک ہفتے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا پوروپی رکن بن جائے گا۔مودی نے پوٹن کے ساتھ بات چیت میں صبح دوسری عالمی جنگ کے شہیدوں کی یادگار کے اپنے دورے کا ذکر کیا۔انہوں نے پوٹن سے کہا کہ آپ ایسے لیڈر ہیں جس نے خاندان کی قربانی دی۔آپ کے بھائی نے شہادت دی تھی۔پوٹن کے بھائی 70سال پہلے دوسری جنگ عظیم میں لےننگراڈ حملے میں مارے گئے تھے۔انہوں نے جنگ یادگار جانے کے لئے مودی کا اظہار تشکر کیا اور کہا کہ روس کی عوام کے دل میں ایسی جگہوں کے لئے خاص اہمیت ہے۔دونوں فریق سائنس اور ٹیکنالوجی، ریلوے، ثقافتی تبادلے سمیت کئی علاقوں میں اور نجی فریقوں کے درمیان بھی دوسرے کاروباری علاقوں میں 12معاہدوں پر دستخط کر سکتے ہیں،وہ ایک ”وژن ڈاکومنٹ“بھی جاری کریں گے۔