گوما)ملت ٹائمز)
افریقی ملک کانگو کی جیل پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد11قیدی ہلاک جبکہ923فرار ہوگئے ہیں جیل میں کل966قیدی موجود تھے مگر حملے کے بعد جیل میں صرف33قیدی ہی بچے تھے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گانگو کے شہر گوما میں قائم گنگوائی جیل پر دوپہر 3بجے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 923قیدی فرار ہوگئے ، سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 11 قیدی ہلاک بھی ہوئے ہیں جبکہ جیل میں صرف33قیدی رہ گئے ہیں۔پولیس نے جیل کے اطراف میں موجود قصبوں میں کرفیو لگا کر قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال کسی بھی قیدی کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا جا سکا۔کانگو میں جیل ٹوٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔