نئی دہلی: (ملت ٹائمز؍پریس ریلیز )
ایک سروے کے مطابق ملک کی معروف دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی عظیم 14 یونیورسٹیوں میں اول نمبر پر ہے۔ انڈیا ٹوڈے میگزین نے ملک کی طریقہ تعلیم سے متعلق اپنے اس سروے میں اس یونیورسٹی کے شعبہ قانون اور دیگر کامیابیوں کے مظاہرہ پر اس یونیورسٹی کو سو میں سے سو نمبر دیئے ہیں۔
گجرات نیشنل لاء یونیورسٹی کو 70۔96 فیصد کے ساتھ دوسری جگہ ملا ہے۔
میگزین کے مطابق 1989 میں ہی قائم جامعہ کے شعبہ قانون نے اپنے نصاب میں تبدیلی لا کر، نئے کورس پیش کر کے، تعلیم کے نئے طریقے اپنا کر اور پروگراموں کو مضبوط و منظم بنا کر انتہائی قلیل عرصہ میں زبردست ترقی کی ہے۔
جامعہ کا شعبہ قانون پرسنل لاء، کارپوریٹ لاء اور کریمنل لاء جیسے مخصوص علاقوں میں پانچ سالہ اے ایل ایل بی آنرز (انضمام پروگرام) ، دو سالہ ماسٹرزایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے کورس مہیا کراتا ہے۔





