طب یونانی کے لئے اہم شعبہ کی تشکیل پر جامعہ کے وی سی کا ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب اکرم صاحب نے گلپوشی کرکے اداکیا شکریہ
نئی دہلی(ملت ٹائمز/پریس ریلیز)
کل مورخہ22جون2017یعنی26ویں روزہ کیلئے افطار کا پرتکلف انعقاد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طب یونانی شعبہ کے پی ایچ ڈی کے طلبہ یعنی ریسر چ اسکالرس کے زیر اہتمام عمل میں آیا ۔اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر جناب طلعت احمد،ایڈوائزر یونانی وزارت آیوش (حکومت ہند)،ڈی جی سی سی آر یو ایم اور ریکس چیریٹیل ٹرسٹ کے چیئرمین جناب شعیب اکرم وغیرہم کی تاریخی شرکت تقریب کیلئے یقیناًباعث فخر تھی۔افطارپارٹی میں طب یونانی کے ڈین آف فیکلٹی کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انسٹی ٹیوٹ آف حکیم اجمل کے خان کے عہدیداران اور وافسران سمیت طب یونانی کی معتبر اور نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب اکرم صاحب نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر طلعت احمد کو گلدستہ پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طب یونانی کے ڈپلوماکاکورس شروع کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔سی سی آریو ایم کے ڈی جی اور ایڈوائزر یونانی نے بھی طب یونانی میں پی ایچ ڈی جیسے اہم شعبہ کی تشکیل پر جامعہ کے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب اکرم صاحب نے جامعہ میں یونانی فارمیسی کے طلبہ کیلئے فارمیسی لیب کے قیام کی اپیل کی ،جس کی سبھی شرکاء نے بھی تائید کی اور اسے یونانی کی اہم ضرورت قرار دیا۔