نیویارک(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
امریکہ کے ایک سینئر دفاعی افسر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی رشتوں کی راہ انتہائی مثبت ہے لیکن دفاعی کاروبار کے معاملے پر دونوں ممالک کے نوکرشاہوں کے درمیان اچھا تال میل نہیں ہے۔جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر دفاع کارا ایبرکرومبی نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ کہیں تحویل کی پالیسیاں ہندوستان کے مفادات کو دیکھتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو غلط طور پر نااہل نہ ٹھہرا دیں۔ایبرکرومبی نے کہا کہ ہندوستان امریکہ دفاعی رشتوں کی راہ انتہائی مثبت ہے اور دونوں ممالک کی دفاع اور سیکورٹی کے میدان میں جو صلاحیت ہے، انہوں نے ابھی اس کا بس آغاز ہی کیا ہے اور بہت کام کیا جانا باقی ہے۔انہوں نے کہا،جیسا کہ لگتا ہے کہ اس میں کئی رکاوٹیں ہوں گی، لیکن ہمیں اپنی پیٹھ تھپتھپانی ہوگی کہ ہم نے واقعی میں کتنا اچھا کام کیا ہے۔انہوں نے فکی-آئیفا گلوبل بزنس فورم میں کل کہاکہ ہم نے کافی ترقی کی ہے، ہم نے اس سلسلے(دفاع اور سیکورٹی )کی جو صلاحیت ہے ،ابھی صرف اس کا صرف آغازکیا ہے،ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کی کافی وسیع بنیاد ہے اور یہ ہمارے مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔ایبرکرومبی نے کہا کہ ہندوستا ن فطری طور پر یہ سوچتا ہے کہ ایک خریدار کے طور پر اس کو قوانین کا تعین کرنے کا حق ہے ،لیکن یہ سوچ امریکی برآمدگی قوانین سے بنیادی طور سے الگ ہے،اس لیے ہم اس پر احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔