نئی دہلی(ملت ٹائمز۔عامر ظفر )
صدارتی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں، این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کونوود ملک کے 14 ویں صدر بنیں گے، انہوں نے میرا کمار کو شکست دے دیا ہے ،کووند نے صدارتی انتخابات میں کل 1090300 میں سے 702044 ووٹ حاصل کئے ہیں وہیں ان کی حریف میرا کمار کو 367314 ملا ہے ،اس حساب سے منتخب امیدوار کو 65.65 فیصد ووٹ ملے، لیکن اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار نے بھی اس دوران ایک کامیابی اپنے نام کیِ، اس انتخاب میں وہ جیت بھلے ہی نہ سکی ہو لیکن انہوں نے گزشتہ 50 سال کا ایک ریکارڈ توڑا ہے، دراصل میرا کمار اب تک کے ہارنے والے امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ پائیں ہیں۔
اب تک یہ ریکاڈ سابق چیف جسٹس کوکا سببا راﺅکے نام تھا، جسٹس راو¿ نے 1976 میں صدارتی انتخابات لڑنے کے لئے عدالت سے استعفی دے دیا تھا، اس وقت انہیں سابق صدر ذاکر حسین نے شکست دی تھی، لیکن شکست کے باوجود انہوں نے یہ ریکارڈ بنا لیا تھا، سابق چیف جسٹس راو¿ نے اس وقت 3.63 لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے،اس وقت ان کا ووٹ فیصد 43 تھا، جبکہ سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کا ووٹ فیصد ان سے تقریبا 10 فیصد کم 34 فیصد ہے، اپوزیشن نے اگرچہ کووند کی جیت کے بعد بی جے پی کو اس داو¿ پر گھیرنے کی کوشش کی بھی کوشش کی، بی جے پی نے کہا تھا کہ کووند 70 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کریں گے، جب کہ انہیں 66 فیصد ہی ووٹ ملے ۔
سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے نئے صدر رام ناتھ کووند وود کو جیت کی مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ یہ جنگ آگے بھی جاری رہے گی، ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران میرا کمار نے کہا کہ انہوں نے یہ جنگ نظریاتی طور پر لڑی ہے، وہیں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے رام ناتھ کووند کو فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، صدر ایک اہم عہدہ ہے، اس اہم عہدے پر بیٹھا شخص آئین اور جمہوری اقدار کامحافظ اور مسلح افواج کا سپریم کمانڈر ہوتا ہے۔