دہلی میں ’ورکنگ جرنسلٹ کلب‘ کا قیام ،ممبر شپ جاری ،آپ بھی بن سکتے ہیں ممبر

نئی دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
اردو صحافیوں باالخصوص ورکنگ جرنلسٹ کی فلاح بہبود، اردو صحافت کے فروغ، اردو صحافیوں کی نئی نسل کی تربیت اور ان کے دیگر مسائل کے حل کے لئے دہلی کے صحافیوں نے ’ورکنگ جرنسلٹ کلب‘ کا قیام کیا ہے ۔ ورکنگ جرنلسٹ کلب کا باقاعدہ رجسٹریشن ہوچکاہے اور نو تشکیل کلب کے پہلے انتخاب میں دہلی کے سینئر اردو صحافی سلیم صدیقی کو اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا۔ان کے علاوہ فرزان قریشی اور منوج ٹنڈن کو نائب صدر، محمد احمد کو جنرل سکریٹری ، اشرف بستوی کو سکریٹری، سید عینین علی حق کو جوائنٹ سکریٹری اور عامر سلیم خان کو خازن منتخب کیا گیا ہے۔ کلب کی ممبر شپ جاری ہے ۔ کلب میں ورکنگ جرنسلٹ کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممبر کے طور پر معروف شخصیات کو بھی ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔