وزیر خورشید احمد عرف فیروز عالم نے امارت شرعیہ آکر توبہ کی تجدید ایمان کے بعد وہ مسلمان ہیں، ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا جائے : مفتی امارت شرعیہ

پھلواری شریف : حکومت بہار کے وزیر برائے اقلیتی فلاح و گناہ وکاس خورشید احمد عرف فیروز عالم نے اپنے غیر شرعی بیان پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے امارت شرعیہ آکر مفتی امارت شرعیہ مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی صاحب اور دیگر علماء کرام کے سامنے اپنی غلطیوں پر توبہ و استغفار کیا اور ایمان کی تجدید کی اور کلمہ شہادت پڑھا۔
مفتی امارت شرعیہ مولانا سہیل احمد قاسمی نے کہاکہ توبہ و استغفار اور دوبارہ کلمہ شہادت پڑھ لینے کے بعد اب وہ مسلمان ہیں، اس لیے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا جائے، اللہ سے دعا ہے کہ ان کی توبہ کو قبول کرے اور آیندہ ایمان اور اسلام پر ثابت قدم رکھے۔
امارت شرعیہ کی طرف سے ان کے نئے منصب وزیر اقلیتی فلاح کی ذمہ داریوں کی آدائیگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ان کی جائز مساعی میں تعاون کا یقین دلایا گیا ۔