نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
نکسلی ہندوستان میں خوف اور دہشت کی علامت بن چکے ہیں،اس خوف نے افواج کے اعصاب اس قدر شل کر رکھے ہیں کہ نکسل حملوں میں ہلاک ہونے سے زیادہ اہلکار ڈپریشن اور گھبراہٹ کے باعث موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں،اکثر خودکشی کر لیتے ہیں اور کئی ڈپریشن کے باعث ہارٹ اٹیک آنے سے مر جاتے ہیں۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال میںسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کی ہلاکتیں نکسل باغیوں کے حملوں سے 6گنا زیادہ ڈپریشن کے باعث ہوئی ہیں،بھارت کے یونین منسٹر ہنس راج گنگارام نے بتایا ہے کہ ”2015ءسے 2017کے دوران چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے حملوں میں ریزرو پولیس کے صرف 74اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں ڈپریشن، ہارٹ اٹیک اور خودکشیوں میں 1ہزار 196اہلکار مرے ہیں