مدرسہ معہد الطیب نبی کریم :اغرا ض ومقاصد

علم انسان کی زینت ہے لیکن علوم دینیہ کا حاصل کرنا ہرمسلمان پر فرض ہے اور اسلام نے اس علم کے حصول پر جتنا زور دیا ہے اسکا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے اللہ رب العزت نے سب سے پہلی آیت تعلیم کے متعلق نازل کی ہے (پڑھیے اپنے رب کانام لیکر جس نے پیدا کیا)
لیکن آج ہم اس اہم دینی فریضے کوپس پشت ڈال رہے ہیں اور اس حکم خدا وندی کی نافرمانی کررہے ہیں
معہدالطیب میں قرآن مجید کوناظرہ کے ساتھ ساتھ کتاب دعوت وتبلیغ کی حیثیت سے بھی پڑھایا جائے گا لڑکااورلڑکیوں کواس طرح تیار کرنےکی کوشش کی جائےگی کہ وہ عصر حاضر کے مسائل سے بخوبی واقف ہوسکیں اور اس بات پر ان کا اعتقاد ہو کہ اسلام صرف چند عقائد اور عبادات کامجموعہ ہی نہی بلکہ وہ انسان کی اجتماعی اور انفرادی زندگی کے گوشوں کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات بھی ہے
ہمیں امید اور یقین ہے کہ اگر آپ واقعی معاشرے کی اصلاح اور دینی تعلیم کی طرف رجحان رکھتے ہیں تو آپ اپنے بچے بچیوں کی دینی تعلیم کے لئے ہمارے ادارے کو منتخب فرمائیں گے
نوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بعض مسلمان ایسے بھی ہیں جو بالکل لکھناپڑھنانہی جانتے ہیں یہانتک کہ قرآن مجید جیسی کتاب سے بھی واقف نہی ہے ایسے لوگوں کے لئے ابتدائی اور خصوصی درجات قائم کئے گئے ہیں
8 شوال المکرم 1438 ھ مطابق 3جولاء2017بروزسوموارسے داخلہ شروع ہے داخلہ کے وقت گارجین کواپنے ساتھ لاناضروری ہوگا


عامرظفرقاسمی

ناظم معہدالطیب

A-383/1امرپوری نزدپرانی پولیس چوکی نبی کریم پہاڑگنج نئی دھلی
رابطہ نمبر 7532929628/9582226515