نئی دہلی(ملت ٹائمز)
دلشاد گارڈن کے جی ٹی بی اینکلیو میں واقع مدرسہ معہد العالی کے طلبہ نے جوش وخروش کے ساتھ آج یوم آزادی کا جشن منایا،مجاہدین آزادی کو یاد کیا اور اس دن کو ہندوستان کی تاریخ میں انتہائی اہم قراردیا ،اس موقع پر ان کے انگلش کی ٹیچر محترمہ شہنازانجم صاحبہ نے ان سے یوم آزادی کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا اور آزادی کی مختصر تاریخ سے طلبہ کو روشناس کرایا،طلبہ نے محلے میں پریڈ بھی کیا اور اس طرح محلے کے لوگوں نے بھی طلبہ کے پروگرام میں شرکت کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
محترمہ شہناز انجم صاحبہ نے اپنے خطا ب میں کہاکہ آزادی ہمارے لئے بہت بڑی دولت ہے ،ہندوستان میں انگریزوں کی حکومت تھی جس سے مسلمانوں ،ہندﺅوں اور سبھی مذہب و ذات کے لوگوں نے مل کر جنگ لڑی اور باالآخر 15 اگست 1947 میں ہندوستان کو آزادی نصیب ہوئی ۔