ایک ہندو لڑکی کا مطالبہ: اگر طاقتور ہندوستان چاہتے ہو تو کسی مسلمان کو بناﺅ وزیر اعظم

نئی دہلی: (ملت ٹائمز)
فیس بک بہت مشہور اور سنگھ کے خلاف مسلسل لکھنے والی کرن یادو انے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھاہے کہ اگر طاقتور ہندوستان چاہتے ہو،ملک کی ترقی چاہتے ہو تو کسی مسلمان کو وزیر اعظم بناﺅ،کرن نے آگے لکھاہے کہ تاریخ گواہی دیتی ہے کہ جب تک مسلمان یہاں کے حکمراں تھے یہ ملک بہت ترقی یافتہ تھا ،دنیا میں یہاں کی امیری کی مثال دی جاتی تھی ،اسے سونے کی چڑیاکہاجاتھالیکن مسلمانوں کی حکومت ختم ہونے کے بعد یہ ملک مسلسل کمزور ہوتا گیا اور آزادی کے ستر سالوں میں سب سے زیادہ پسماندہ ہوگیا ہے ،اس لئے ترقی یافتہ اور طاقتور ہندوستان دیکھنا چاہتے ہیں تو کسی مسلمان کو پی ایم بناﺅ ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ کرن یادو بہار کی ہیں ،دلت خاندان سے تعلق رکھتی ہیں،فیس بک پر بہت زیادہ مشہور اور ایکٹیو ہیں، دس لاکھ سے زائد لوگ ان کے فلورز ہیں، ان کی معمولی پوسٹ بھی پانچ ہزار سے زائد مرتبہ شیئر ہوجاتی ہیں۔
کرن یادو مسلسل آر ایس ایس اور اس کی پالیسیوں کے خلاف لکھتی رہتی ہیں، ایک مرتبہ انہوں نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھاکہ ہندوستان کو قطب مینار، لال قلعہ ، تاج محل اور میزائل سمیت وہ سبھی کچھ جس پر ہم فخر کرتے ہیں مسلمانوں نے دیئے ہیں ہم نے ستر سالوں میں اس ملک کو کیا دیا ہے ، سوائے کرپشن ، جرائم ، قتل ، ریپ اور نفرت کے ۔